ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی

شائع 17 مئ 2016 05:33am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:پنجاب،خیبرپختونخوا،بلوچستان اور سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے درجہ حرارت 45 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ملک بھر میں گرمی نے رواں سال کے آغاز پر ہی تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں میں ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم رہے گا۔

گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی درجہ حرات 4 سے5 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جس کے باعث برف اور گلیشئر تیزی سے پگھلنے کا بھی امکان ہے۔

تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑوں پر بارش ہوسکتی ہے، پیرکے روز سب سے زیادہ گرمی لاڑکانہ میں پڑی جہاں پارہ 49 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔

سکھر میں 47 اور نوابشاہ میں 46 ڈگری ریکارڈ کیا گیا،سڑکوں پر سناٹا رہا اور زیادہ تر شہری گھروں میں رہے۔

بلوچستان کےشہرسبی میں درجہ حرارت 48تربت میں 47 جبکہ پنجاب کےشہررحیم یارخان میں 46 اوربھکرمیں 44 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔