لکی مروت سے4افراد کی لاشیں برآمد

اپ ڈیٹ 17 مئ 2016 09:13am
پولیس کے مطابق ، چاروں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا - فائل فوٹو پولیس کے مطابق ، چاروں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا - فائل فوٹو

لکی مروت :لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ سے 4افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق ، چاروں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے، لاشوں کے قریب سے 2 موٹر سائیکلیں بھی ملی ہیں، جوکہ پولیس نے قبضے میں لے لیں ہیں۔

 جبکہ لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال لکی مروت منتقل کردیا گیا۔

 پولیس کے مطابق، مقتولین میں سے 3 افراد فرمان، نزیع اللہ اور نسیم کے نام سے شناخت کرلی گئی ہے۔

 تینوں اشتہاری ملزمان تھے اور پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

 تینوں افراد کا تعلق لکی مروت کے علاقے تختی خیل سے ہے۔