پشاور:پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن،3 'ٹارگٹ کلرز 'گرفتار

شائع 17 مئ 2016 07:37am
فائل فوٹو فائل فوٹو

پشاور :پشاور میں پولیس اور حساس اداروں نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران '3 ٹارگٹ کلرز 'کو گرفتار کر لیا۔

پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لئے پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے منگل کے روز سرحدی علاقے میں ٹارگٹڈ آپریشن کیاگیا۔

 زیر حراست' ٹارگٹ کلرز 'میں سے 2 کا تعلق افغانستان سے ہے ، گرفتار' ٹارگٹ کلرز'قتل اور اقدام قتل کے مختلف واردتوں میں پولیس کو مطلوب ہے۔

 ٹارگٹڈ آپریشن کےدوران اب تک 40 'ٹارگٹ کلرز 'میں سے 3 گرفتار ہوسکےہیں، مزید گرفتاری کے لئے آپر یشن جاری ہے۔