مخالفین کےنصیب میں دھرنےہیں وہ دھرنےہی دیتےرہیں گے،وزیراعظم

شائع 17 مئ 2016 09:07am
 تبدیلی کا نعرہ لگانے والے کے پی کے کو نیا نہ بنا سکے وہ نیا پاکستان کیا بنائیں گے،نواز شریف - فائل فوٹو تبدیلی کا نعرہ لگانے والے کے پی کے کو نیا نہ بنا سکے وہ نیا پاکستان کیا بنائیں گے،نواز شریف - فائل فوٹو

 

ڈیرہ اسماعیل خان :وزیراعظم نواز شریف نے آج ڈیرہ اسماعیل خان میں  موٹر وے کے افتتاح کے موقع پر خطاب کے دوران کہا کہ

مخالفین کے نصیب میں دھرنے ہیں وہ دھرنے ہی  دیتے رہیں گے،ہمارا کام ترقی ہے ہم اپنا کام کرتے رہیں گے“۔ ”

انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے کے پی کے کو نیا نہ بنا سکے وہ نیا پاکستان کیا بنائیں گے؟ جے یو آئی اور ن لیگ میں نئی سیاسی پارٹنرشپ بن رہی ہے جو دیرپا ثابت ہوگی۔

انہوں نے  کہاکہ”پشاور کا الیکشن تم ہار چکے، کے پی کے تمہارے ہاتھ سے نکل رہا ہے ،پاکستان کی بات چھوڑو ، 2018 میں کے پی کے بھی ہاتھ سے نکل جائے گا“۔

وزیراعظم بولے جے یو آئی اور ن لیگ میں  نئی سیاسی پارٹنرشپ بن رہی ہے،جو دیرپا ثابت ہوگی اور ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ” نوجوان تمہارے لیے کھلونا ہوں گےلیکن یہ نوجوان ہمارے لیے اثاثہ ہیں“۔

انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں زرعی یونی ورسٹی کے قیام، گیس فراہمی، چشمہ رائٹ کنال ائیرپورٹ سمیت دیگر منصوبوں کے لئے خطیر رقم مختص کرنے کا بھی اعلان کیا۔