طالبان افغان مہاجرین کو استعمال کرتے ہیں ،ناصر جنجوعہ
فائل فوٹو
اسلام آباد:مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ طالبان افغان مہاجرین کو استعمال کرتے ہیں۔ تیس لاکھ مہاجرین کیلئے صرف تین ڈالر فی مہاجر سالانہ دے کر عالمی برادری خود کو بری الذمہ سمجھتی ہے۔
وزیراعظم کے مشیر قومی سلامی ناصر جنجوعہ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کا افغانستان میں ڈبل گیم کھیلنے کا تاثر غلط ہے۔مہاجرین نماز ادا کرنے کے بہانے سرحد پار کرتے ہیں اور دوسری جانب جا کرلڑتے ہیں۔
ناصر جنجوعہ نے کہا کہ افغان بھائیوں سے ہمدردی ہے لیکن تیس لاکھ مہاجرین کے بدلے کچھ نہیں ملا۔ عالمی برادری تین ڈالر سالانہ فی مہاجر دیکر سمجھتی ہے ذمہ داری ادا کردی۔
انہوں نے کہا مہاجرین ہی منشیات اسمگلنگ اور دہشت گردی میں استعمال ہوتے ہیں۔ پاکستان پرامن افغانستان چاہتا ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔