مظفرگڑھ: سی ٹی ڈی،حساس اداروں کی کارروائی، 6’دہشت گرد‘ہلاک
لاک 'دہشت گردوں 'کے قبضے سے خودکش جیکٹ، جدید اسلحہ برآمد - فائل فوٹومظفرگڑھ :مظفرگڑھ میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 6 ’دہشت گردوں‘کو ہلاک کردیا۔
مارے جانے والے’دہشت گردوں‘میں کالعدم تنظیم القاعدہ کا کمانڈریاسر پنجابی بھی شامل ہے۔
پولیس کے مطابق ،مارے جانے والے ’دہشت گردوں‘میں سے ایک کی شناخت بلال لطیف عرف یاسر پنجابی کے نام سے ہوئی ہے،باقی کی شناخت کی جا رہی ہے۔
ہلاک ’دہشت گردوں‘کے قبضے سے خودکش جیکٹ، جدید اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔
ہلاک’دہشت گردوں‘کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جارہا ہےجن کے خلاف گزشتہ روز ملتان میں ہیڈ محمد والا کے قریب کارروائی کی گئی تھی جس میں8 ’دہشت گرد‘ہلاک اور 6 فرار ہوگئے تھے۔
پولیس کے مطابق ،ہلاک ہونے والے ’دہشت گرد‘گزشتہ رات فرار ہوگئے تھے، ’دہشت گرد‘مخصوص اداروں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
تاہم سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے بروقت کارروائی کرکے ان کے خطرناک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں مسلسل 3 راتوں سے’دہشت گردوں‘کے خلاف کارروائی کی گئی۔
مظفرگڑھ سے قبل گوجرانوالہ اور ملتان میں ’دہشت گرد‘مارے گئے تاہم ان پولیس مقابلوں میں کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔