ججزنظربندی کیس کی سماعت 12جولائی تک ملتوی
فائل فوٹواسلام آباد:ججزنظربندی کیس میں پرویزمشرف کے وارنٹ گرفتاری کی تفصیلات پیش نہ کرنےپر انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج نے برہمی کا اظہارکیا۔
اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج سہیل اکرام نے سابق صدرپرویزمشرف کے خلاف ججزنظربندی کیس کی سماعت کی۔
پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے عارضی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی ،جس پر سہیل اکرام نے کہا کہ پہلے ہی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر چکا ہوں۔
عارضی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کیسے لوں ؟ اختر شاہ نے عدالت سے استدعا کی کہ مجھے بحث کے لیے 8 گھنٹے کا وقت دیا جائے۔
جس پر انسداد دہشت گردی کےجج نے کہا کہ آپ سابق صدر پرویز مشرف کو عدالت پیش کریں ان کے سامنے 8 گھنٹے کی بحث کر لینا، عدالت نے کیس کی سماعت 12جولائی تک ملتوی کر دی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔