دنیا کا سب سے بڑا پیزا بنانے کا ریکارڈ وبارہ اٹلی کے نام

شائع 20 مئ 2016 03:32pm
pizza_image فائل فوٹو

روم :پیزا کو متعارف کروانے والے اٹلی نے اپنا ہی ریکارڈ توڑتے ہوئے ایک بار پھر دنیا کا سب سے بڑا پیزا بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

دنیا کا سب سے برا پیزا بنانے کیلئے اٹلی کے سو شیف متحد ہوئے ۔لگاتار گیارہ گھنٹوں کی محنت کر کے اطالوی شیف نے اپنا مقصد پورا کردکھایا۔

شیف نے پلز کے ساحل کے سامنے اکٹھا ہوئے اورایک ہزار آٹھ سو تریپن فٹ کا پیزا تیار کیا، گینیز بک میں نام درج کروایا اور اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔

اٹلی نے گزشتہ سال میلان ایکسپو میں پندرہ سو میٹر لمبا پیزا بنانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔موجودہ پیزا کا ریکارڈ بنانے دوٹن آٹا،دو ٹن پنیر، ڈیڑھ ٹن ٹماٹر استعمال کئے گئے۔جیسے ہی پیزا کا ریکارڈ قائم ہوا سب نے مزے سے کھایا، اور کامیابی کو انجوائے بھی کیا۔