جمہوریت کیلئے خطرے کو محافظ کیسے سمجھا جائے ،فضل الرحمان

اپ ڈیٹ 21 مئ 2016 05:01am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کوئٹہ :جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جو جمہوریت کیلئے خطرہ ہے اسے محافظ کیسے سمجھیں،وہ وزیراعظم کا دفاع نہیں کر رہے بلکہ اتحادی ہونے کا حق ادا کر رہے ہیں۔

پاناما لیکس سامنے آنے کے بعد مولانا فضل الرحمن نواز شریف کی حمایت میں مسلسل سرگرم ہیں،اپوزیشن کی تنقید کے بعد کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعظم کا دفاع نہیں کر رہے اتحادی ہونے کا حق ادا کررہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اوراپوزیشن کیمعاملات سلجھ گئے ہیں،ملک میں ادارے اور عدالتیں موجود ہیں اور سب کو تحقیقات کا انتظار کرنا چاہئے۔