پیمرا کی جرائم پر مبنی پروگراموں پر پابندی
فائل فوٹواسلام آباد:پیمرا نے جرائم کی ڈرامائی تشکیل والے پروگراموں کے نشر کرنے پر پابندی لگا دی۔ جس کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے ہوگا۔
چئیرمین پیمرا ابصار عالم کہتے ہیں قواعد کی خلاف ورزی پر ٹی وی چینل کو ایک ماہ کے لئے بند کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ آج نیوز پہلے ہی ان اصولوں پر کاربند ہے۔
چئیرمین ابصار عالم نے دو ٹوک الفاظ میں اعلان کیا کہ رمضان المبارک کے آغاز سےتمثیل نگاری پر مبنی پروگرام نہیں چلیں گے،جرائم کی ڈرامائی تشکیل والے پروگرام بھی بند ہوں گے۔
ابصار عالم نے کہا کہ خودکشی کے مناظر، زیادتی کے شکار افراد کے انٹرویوز اور تصویر دکھانے پر بھی پابندی ہوگی، انٹرٹینمنٹ چینلز پر بھی قتل کی کوئی واردات نہیں دکھائی جاسکتی۔
انھوں نے کہا کہ ماہ مبارک کے آغاز سے اس برائی سے جان چھڑا لیں گے، رمضان المبارک کے دوران ٹی وی چینلز جیسے چاہیں پروگرام نشرکریں تاہم امید ہے کہ ٹی وی چینلز ریٹنگ کے بجائے رمضان المبارک کے تقدس کا خیال رکھیں گے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔