کرپشن ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ،انور ظہیر جمالی

شائع 21 مئ 2016 05:04pm
anwarzaheer_image فائل فوٹو

مظفرآباد:چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا ہے کہ کرپشن ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔

مظفرآباد میں آزاد کشمیر ہائیکورٹ کے زیراہتمام جوڈیشری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔چیف جسٹس انورظہیرجمالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کرپشن اور نااہلی کی بیماری کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ججز یہ غلط فہمی اپنے دل سے نکال لیں کہ وہ حاکم ہیں، ججز حاکم نہیں عوام کے خادم ہیں۔