عبدالرشید غازی کیس،سابق صدر مشرف اشتہاری قرار
فائل فوٹو
اسلام آباد:عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو پھر اشتہاری قراردے دیا۔ اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے لال مسجد کے سابق نائب خطیب عبدالرشید غازی قتل کیس کا محفوظ فیصلہ جاری کردیا۔
اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج پرویز القادرمیمن نے غازی قتل کیس کا چودہ مئی کو محفوظ کیا جانے والا فیصلہ سنایا۔جس میں پرویز مشرف کو عبدالرشید غازی قتل کیس میں اشتہاری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانونی تقاضے پورے کئے جائیں، اس کے بعد اخبار میں اشتہار چھپوایا جائے۔
عدالتی حکم کے مطابق اگر پرویز مشرف ایک ماہ میں پیش نہ ہوئے تو تمام منقولہ وغیرمنقولہ جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔ عدالت نے دونوں ضامنوں کوضمانت ضبط کرنے کے لیے شوکازنوٹس بھی جاری کردیا ۔کیس کی مزید سماعت پچیس جون کوہوگی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔