اسکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئی
فائل فوٹواسلام آباد:اسکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئی، ٹیم ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے ساتھ ملزمان کے بیان بھی لے گی۔
ذرائع کے مطابق،اتوار کے روز اسکارٹ لینڈ یارڈ کی 6 رکنی ٹیم عمران فاروق قتل کیس میں پیشرفت کا جائزہ لینے 3 روزہ دورے پراسلام آباد پہنچی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے ٹیم کل ایف آئی اے حکام سے ملاقات کرکے تحقیقات پر تبادلہ خیال کرے گی۔
ٹیم عمران فاروق قتل کیس کے ملزموں سے بیان لینے کے ساتھ منی لانڈرنگ کے بارے میں اکھٹے کئے گئے شواہد کا جائزہ لے گی۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔