شب برات کے موقع پر سندھ بھر میں پولیس الرٹ
فائل فوٹوکراچی:شب برات کے موقع پرکراچی سمیت سندھ بھرمیں پولیس کوالرٹ کردیاگیا۔
صوبائی وزیرداخلہ سہیل انورسیال نے آئی جی سندھ،ایڈیشنل آئی جی سمیت تمام زونل ڈی آئی جیزاورایس ایس پیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ شب برات کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائیں۔
صوبائی وزیرداخلہ نے آتشبازی کے سامان کی خریدوفروخت اورہوائی فائرنگ کی روک تھام کو یقینی بنانے اورقبرستانوں،مساجد،امام بارگاہوں کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے کی بھی ہدایت کی۔
شب برات کے موقع پرقبرستانوں کے اطراف ٹریفک کی روانی کو برقراررکھنے کیلئے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی اضافی نفری بھی تعینات کی جائے گی۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔