کراچی: شہید ٹریفک اہلکاروں کو سپرد خاک کردیا گیا

شائع 22 مئ 2016 04:57pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:کراچی میں گذشتہ روزشہید ہونے والے ٹریفک اہلکاروں کو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا، دونوں اہلکاروں کی نمازجنازہ پولیس ہیڈکوارٹرمیں اداکی گئی۔

گذشتہ روز کراچی میں عائشہ منزل پردہشت گردوں کی فائرنگ سےشہید ٹریفک اہلکاروں شکیل احمد اورمحمد اکرم کی نمازجنازہ پولیس ہیڈکوارٹرگارڈن ساؤتھ میں اداکی گئی۔

پولیس کے خصوصی دستے نے اس موقع پرشہیدوں کو سلام پیش کیا۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ، ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل بلال اکبر، ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت دیگرسینئرافسران اوراہلکاروں نے جنازے میں شرکت کی۔

آئی جی سندھ نے شہید اہلکاروں کے ورثاسے تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردانہ حملوں سے فورس کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے، افسران اوراہلکارعوام کے تحفظ اورقیام امن کیلئے کسی قربانی دریغ نہیں کریں گے۔