شیخوپورہ :بس اور ٹرک میں تصادم،15 افراد زخمی

اپ ڈیٹ 23 مئ 2016 06:00am
فائل فوٹو فائل فوٹو

شیخوپورہ  :شیخوپورہ  کے قریب بس اور ٹرک میں تصادم سے 15افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کےمطابق، شیخوپورہ موٹروے پرفاروق آباد کے قریب حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

واقعے کے فوراً بعد امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ  پرپہنچ کرزخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے  ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کردیا۔