پنجاب بھرمیں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا
فائل فوٹولاہور:پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی اور تیزبارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔جبکہ صوبائی دارلحکومت کو گھنگور گھٹاوں نے اپنے گھیرے میں لے لیا۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں گزشتہ کئی روز سے گرمی کاپارہ عروج پرتھا۔گذشتہ رات صوبے کے مختلف علاقوں میں پہلے ٹھنڈی ہواوں کا سلسلہ شروع ہوا۔جو صبح تک بارش میں تبدیل ہوگیا۔
حافظ آباد،گرجوانوالہ،سیالکوٹ،کامونکی میں برکھا رت ایسی برسی کے گردونواح کے شہروں کا بھی موسم بدل گیاجبکہ ٹھنڈی ہواوں نے گرمی کا زور توڑ دیا ہے۔گرمی سے ستائے شہری موسم خوشگوار ہونے پر پارکس کا رخ کررہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی بارش تو کہیں ٹھنڈی ہواوں کا سلسلہ جاری رہے گاجبکہ لاہور میں بھی آج رات تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔