کراچی:فرنیچرمارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

اپ ڈیٹ 23 مئ 2016 07:57am
آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا - فائل فوٹو آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا - فائل فوٹو

کراچی:کراچی کے علاقے نرسری میں فرنیچر مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا،اآگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

کراچی میں نرسری کے قریب فرنیچر مارکیٹ میں صبح 8بجے کے قریب آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ نے فوری ریسکیو کا عمل شروع کردیا۔ 4منزلہ عمارت کی اوپری منزل پر آتشزدگی کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا رہا۔

فائربریگیڈ عملے کے مطابق ،ریسکیو عمل تیز کرنے کیلئے مزید فائر بریگیڈ بھی بلائی گئیں۔واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آتشزدی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔