ڈرون حملے کیخلاف پاکستان کا امریکا سے احتجاج

شائع 23 مئ 2016 01:37pm

فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان نے ڈرون حملے پر امریکا سے شدید احتجاج ریکارڈ کروادیا ۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے امریکی سفیر ڈیوڈہیل کودفتر خارجہ طلب کیا اور شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے ۔یہ احتجاج امریکا کی جانب سے ڈرون حملے پر کیا گیا اور باور کرایاگیاہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری کیخلاف ہیں ۔