پنجاب:مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق
فائل فوٹوپنجاب میں ہونے والے مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ لاہور میں 7 ، فیصل آباد میں 1 جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 افراد تیز آندھی ، بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہوئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق، لاہور کے رنگ روڈ کے قائد اعظم انٹر چینج کے قریب اندوہناک حادثہ پیش آیا ، جہاں آندھی اور بارش سے زیر تعمیر گودام کی دیوار اورنج ٹرین منصوبے کے سوئے ہوئے مزدوروں پر آگری ۔
جس کے نتیجے میں 7 مزدور جاں بحق ہوگئے، جن میں سے 3 کی شناخت عرفان ، عثمان اور مقبول کے نام سے ہوئی ہے، ان کا تعلق میانوالی اور رحیم یار خان سے ہے۔
فیصل آباد میں بھی آندھی کے ساتھ تیز بارش سے مختلف حادثات پیش آئے۔
ابن مریم کالونی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی ، ملبے تلے دب کر 8 سالہ بچی جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مختلف مقامات پر دیواریں گرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔