شکارپور:2گروپوں میں تصادم،3افراد جاں بحق
فائل فوٹوشکارپور:شکارپور میں 2گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور ایک راہگیر خاتون زخمی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق، تحصیل گڑھی یاسین کے علاقے سالو گوٹھ میں 2 گروپوں کے درمیان پرانے تنازع پرتصادم ہوا۔
زخمی راہگیر خاتون کو پہلے گڑھی اسپتال منتقل اور بعد میں لاڑکانہ منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ،مرنے والے ایک شخص کی شناخت افغان علی کے نام سے ہوئی، جس کے سر کی قیمت سندھ حکومت5 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔