آرمی چیف سے چیک ری پبلک کی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات

شائع 24 مئ 2016 10:50am
فائل فوٹو فائل فوٹو

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے چیک ری پبلک کی مسلح افواج کے سربراہ نےملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ،چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور چیک ری پبلک کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل جوزف بیکورکے درمیان جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے میں سلامتی کی صورتحال اور2طرفہ دفاعی روابط کے فروغ پرتفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

 چیک ریپبلک کے چیف آف جنرل سٹاف نے آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں اوردہشتگردی کیخلاف لازوال قربانیوں پرپاک افواج کوخراج تحسین پیش کیا ۔

 جنرل جوزف نے کہا کہ خطے کی سلامتی اوراستحکام کیلئے پاک فوج کا کردارکلیدی ہے، جنرل جوزف بیکورکا جی ایچ کیو پہنچنے پرپرتپاک خیرمقدم کیا گیا ۔

 پاک آرمی کے چاق وچوبند دستے نے مہمان کو اعزازی گارڈ پیش کی ۔ جنرل جوزف بیکورنے شہداء کی یادگارپرپھول چڑھائے ۔