پاناما پیپرز ،آصف زرداری سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات
فائل فوٹو
لندن :لندن میں سابق صدر آصف زرداری اور جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ پاناما لیکس کا زلزلہ آیا پاکستان میں اور آفٹرشاکس لند ن پہنچ گئے
پاناما لیکس پر اپوزیشن کے حملوں سے پریشان وزیراعظم کو بچانے والے مولانا فضل الرحمان لندن پہنچ گئے۔وزیراعظم کیلئے نیا نسخہ کیا ہونا چاہیئے مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔دونوں رہنماوٴں کی ملاقات لندن کے پارک لین گرازوینرہوٹل اپارٹمنٹس میں ہوئی۔مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری کو مشورہ دیا اور کہا کہ پاناما پیپرز کے حوالے سے اپنی جماعت کوتحریک انصاف کے ہاتھوں کھیلنے سے روکیں۔مولانا کا موقف تھا کہ پانامہ پیپرز نوازشریف اور جمہوریت کیلئے سازش ہے،نقصان جمہوریت کا ہو گا۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کسی فرد واحد کا نام نہیں تاہم پیپلز پارٹی کسی سازش کا حصہ بنے گی نہ سسٹم کو ڈی ریل ہونے دے گی۔سابق صدرکا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں پاناما لیکس کی غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات چاہتی ہیں۔
ادھر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری ملاقات پر کہا ہے کہ سابق صدر پارٹی موقف سے ہٹ کر اقدام نہیں اٹھائیں گے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔