پاناما پیپرز تحقیقات ،پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اختتام پذیر
فائل فوٹواسلام آباد:پاناما پیپرز کی تحقیقات کیلئے ٹی او آرز کی تشکیل کیلئے پارلیمانی کمیٹی کااجلاس ااختتام پذیر ہوگیا۔
آج نیوزکے مطابق اجلاس میں کمیٹی کے چیئرمین کے نام پر اتفاق نہیں ہوسکا ۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ ٹی او آرز کا حتمی فیصلہ ووٹنگ سے نہیں ہوگا بلکہ انکی تشکیل اتفاق رائے سے کی جائیگی ۔اجلاس میں حکومتی اراکین سے ہونے والے مذاکرات پر مشاورت کی گئی ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس میں کمیٹی کے چیئرمین پر ممبران میں اتفاق رائے نہیں ہوسکا تھا جس کے بعد یہ اجلاس کل تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے ۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔