افغان رہنما کی پاکستانی سرزمین پر ہلاکت تشویشناک قرار

شائع 25 مئ 2016 04:10pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ افغان طالبان رہنما کی پاکستانی سرزمین پرہلاکت باعث تشویش ہے۔

ملا اختر منصورکی ہلاکت پرردعمل دیتے ہوئے ٹوئٹرپیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ ڈرون حملہ کرکے پاکستان کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی کی گئی۔ ملا اختر منصورکی پاکستانی سرزمین پرہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اگرمقصد امن اورمفاہمت ہے تو تمام شراکت داروں کو مشترکہ کوشش کرناہوگی۔ پاکستان کا امن کے لیے عزم غیر متزلزل ہے۔