کراچی :کسٹمز کی کارروائی ،پی آئی اے طیارے سے ہیروئن برآمد
فائل فوٹو
کراچی :کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے پی آئی اے کے طیارے سے ستائیس کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی، طیارہ گزشتہ رات لاہور سے کراچی آیا تھا کلیکٹر کسٹم نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ہیروئن اسمگل کرنے میں جہاز کا عملہ ملوث ہوسکتا ہے، ترجمان پی آئی اے نے ہر قسم کی تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
قومی ایئرلائن کے طیارے سے ایک نہیں، دو نہیں، پوری ستائیس کلو گرام ہیروئینجو برآمد کی گئی ہے۔
پی آئی اے کی پرواز پی کے تین سو پانچ گذشتہ شب لاہور سے کراچی پہنچی،خفیہ اطلاع ملی کہ طیارے میں بڑی مقدار میں ہیروئن موجود ہے۔کسٹم حکام نے اصفہانی کے وائڈ باڈی ہینگر میں کھڑے طیارے کی تلاشی لی،دیکھتے ہی دیکھتے جہاز کے ٹوائلٹ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی ہیروئن کے نو پیکٹس برآمد ہوئے۔
طیارہ پہلے جدہ گیا، پھر وہاں سے لاہور پہنچا، اس کے بعد کراچی آیا،جبکہ پھر صبح بیرون ملک کیلئے روانہ ہونا تھا۔تاہم ہیروئن کی برآمدگی پر طیارے کو سربمہر کرکے پرواز سے روک دیا گیا،کسٹم حکام کا شبہ ہے کہ اس کارروائی میں قومی ائیر لائن کا عملہ ملوث ہے،پی آئی اے حکام نے یقین دلایا کہ تحقیقات سے متعلق ہرقسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔