بیٹ مین کے کردار کیلئے رد ہونے والے اداکار

شائع 04 جولائ 2016 02:19pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

بیٹ مین ایک تصوراتی کردار ہے اور سپر ہیرو کے اس کردار پر ڈی سی کامیک نے کتاب بھی شائع کی ہے،اور یہی وجہ ہے کہ اس کردار نے بچوں سمیت بڑوں میں بھی بے پناہ مقبولیت حاصل کی ہے ،اسکی مقبولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اب تک اس پر کئی سیکوئل بنائے جاچکے ہیں ۔ جن میں بیٹ مین،بیٹ مین ریٹرنز،بیٹ مین فارایور سمیت دیگر شامل ہیں۔

اس فلم کی عوامی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے کئی ہالی وڈ اسٹارز ایسے ہیں جنہوں نے اس کے سیکوئلز میں بیٹ مین کے کردار کیلئے پوری کوشش کی تاہم ان اداکاروں کو بالکل عین وقت پر فلم میں کاسٹ کرنے سے انکار کردیا گیا ہے ۔ذیل میں ایسے چند اداکار بیان کیے گئے ہیں ۔

فائل فوٹو فائل فوٹو

بل مرے
بل مرے کا شمار بھی ان اداکاروں میں ہوتا ہے جن کو بیٹ مین کا کردار نبھانے کیلئے کاسٹ کیے جانے پر غور کیا گیا تھا اور وہ اس حوالے سے انیس سو نواسی میں فلمائی جانیوالی بیٹ مین کے ہدایت کار ٹم برٹن سے رابطے میں بھی تھے ،لیکن حیران کن طور پر بل مرے اس وقت شدید جھٹکا لگا جب ہدایت کار برٹن نے فلم میں بیٹ مین کے کردار کیلئے بیٹل جوز کو کاسٹ کرلیا گیا ۔

فائل فوٹو فائل فوٹو

ولیم بالڈوین
ولیم بالڈوین کا شمار ہالی وڈ کے ان اداکاروں میں ہوتاہے جنہوں نے بیک ڈرافٹ اور فلیٹ لائنر جیسی فلموں سے شائقین کے دل موہ لیے تھے ،تاہم بیٹ مین کے سیکوئل میں کیٹن میں کردار نبھانے سے انکار کردیا تو اس وقت ولیم کو فلم میں مرکزی کردار کیلئے کاسٹ کیے جانے پر سنجیدگی سے غور کیا گیا تاہم حیران کن حد تک بیٹ مین فارایور کیلئے ولیم بالڈوین کے بجائے وال کلمر کو کاسٹ کرلیا گیا۔

فائل فوٹو فائل فوٹو

جانی ڈیپ
جیک اسپیرو کے کردار سے عوام میں مقبولیت رکھنے والے جانی ڈیپ کو کون نہیں جانتا ،تاہم حیران کن بات یہ ہے کہ جانی ڈیپ کا شمار بھی ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو کہ اس فلم کو حاصل کرنے کی تگ و دو میں تھے اور ان کی لاجواب اداکاری جانی انکو فلم کیلئے ایک مناسب انتخاب بھی ثابت کرتی تھی لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ جانی ڈیپ کو بھی بیٹ مین فارایور میں کردار نبھانے کیلئے منتخب نہیں کیا گیا ۔

jake_image فائل فوٹو

جیک جیلن
جیک جیلن ہال کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جن کو دو ہزار دو میں اسپائیڈر مین کے سیکوئل میں ٹوبے میگوائر کے زخمی ہونے کے بعد منتخب کیا گیا تھا ،تاہم جیلن کو دوہزار پانچ میں ایک اور سپرہیرو فلم بیٹ مین میں کاسٹ کیے جانے پر بھی غور کیا گیالیکن ہدایت کار نے فلم میں کردار کیلئے کرسٹن بال کو آخری لمحات میں فلم کیلئے منتخب کرلیا ،تاہم جیلن نے اس فلم میں کاسٹ نہ ہونے کے باوجود نائٹ کرالر ،اینی می ،زوڈیاک جیسی فلمیں کیں اور وہ ہالی وڈ میں کافی سپر ہٹ ثابت ہوئیں اور ان فلموں کی کامیابی ثابت کرتی ہے کہ جیلن اسپائیڈر مین کیلئے ایک بہترین متبادل ثابت ہوسکتے تھے ۔

فائل فوٹو فائل فوٹو

جاش بروسلن
بیٹ مین ورزیز سپر مین :ڈان آف جسٹس کا شمار ان فلموں میں ہوتا ہے جنہوں نے ہالی وڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہیں تاہم اس فلم میں مرکزی کردار نبھانے کیلئے بھی جاش بروسلن کو کاسٹ کیے جانے پر غور کیا گیا تھا ۔جاش نا کنٹری فار اولڈمین میں اپنے کردار سے آسکر بھی جیت چکے ہیں ،تاہم بیٹ مین کے سیکوئل میں کردار کیلئے بین افلیک کو منتخب کرلیا گیا ۔