سینما میں فلم دیکھتے ہوئے پاپ کارن کھانے کی آخر کیا وجہ ہے؟

شائع 08 جولائ 2016 09:25am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اکثر لوگوں کو ٹی وی دیکھتے ہیں کچھ نہ کچھ کھانے کی عادت ہوتی ہے۔ وہ لوگ ٹی وی دیکھتے جاتے ہیں اور ساتھ کوئی نہ کوئی اسنیک بھی کھاتے رہتے ہیں۔

اسی طرح جو افراد سینما میں فلم دیکھنے جاتے ہیں تو فلم کے دوران بھی ان لوگوں کو کھانے کےلیے کسی نہ کسی اسنیک کی ضرورت پڑتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اکثر سینما گھروں میں پاپ کارن فروخت کیے جاتے ہیں تاکہ لوگ فلم دیکھتے ہوئے ان پاپ کارن کو کھاتے جائیں اور فلم بھی انجوائے کرتے جائیں۔

لیکن سینما گھروں میں فلم دیکھتے ہوئے پاپ کارن کھانے کا رجحان کیسے بڑھا؟ اور سب سے پہلے یہ روایت کس نے اور کہاں شروع کی ، یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

٭ سینما گھروں کی 85٪ آمدنی وہاں موجود پاپ کارن کی اسٹال سے آتی ہے۔

٭سینما گھروں میں پاپ کارن کا رجحان19صدی میں وجود میں آیا تھا۔اس کے بعد میلوں اور سرکس وغیرہ میں بھی پاپ کارن بڑی تعداد میں فروخت ہونے لگے۔

٭ پرانے زمانے میں پاپ کارن ٹھیلوں پر فروخت کیے جاتے تھے۔

٭ پاپ کارن بنانے والی مشین 1885 میں ایجاد ہوئی تھی۔

٭ 1907 میں امریکا میں5 ہزار کےقریب سینما گھر موجود تھےاور ان سینما گھروں میں  5 سینٹ کا فلم کا ٹکٹ ملتا تھا۔

٭پاپ کارن بیچنے والوں کےلیے یہ بات بہت آسان ہوگئی تھی، لہذا وہ اپنے ٹھلیوں کو سینما گھروں کے سامنے لگا لیتے تھے اور لوگ ان سے پاپ کارن خرید کر فلم کے دوران انجوائے کرتے تھے۔

٭ لیکن جب اچھے اور شاندار سینما گھر وجود میں آنا شروع ہوئے تو سینما انتظامیہ نے کھانے کی اشیاء اندر لےجانے پر پابندی عائد کردی۔

٭ لیکن یہ پابندی زیادہ عرصے نہیں چلی اور سینما انتظامیہ نے 1930 میں پاپ کارن کے اسٹالز کو سینما گھروں کے اندر اور باہر لگانے کی اجازت دیدی۔

٭ پاپ کارن فلم کے دوران کھانے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ یہ نرم ہوتے ہیں اور ان کو کھاتے ہوئے کوئی شور پیدا نہیں ہوتا ۔