سیف کے دوبارہ والد بننے پر ان کی پہلی بیوی کاردعمل

شائع 08 جولائ 2016 09:17am

saif-colaj

ممبئی:بولی وڈ انڈسٹری ایسے رشتوں سے بھری پڑی ہے جن کی شروعات دوستی سے ہوئی،پھر یہ دوستی محبت کی سیڑھی چڑھتی ہوئی شادی تک جا پہنچی ،تھوڑا عرصہ گزر جانے کے بعد علیحدگی ہوگئی۔

بعض اداکاروں کیلئے رشتوں کا ٹوٹنا بڑی بات نہیں ہوتی وہ بہت آسانی سے زندگی میں آگے بڑھ جاتے ہیں،جبکہ بعض  اپنے ماضی کے بارےمیں بات بھی نہیں کرنا چاہتے۔

اس کی بہترین مثال کرینہ کپور خان اور شاہد کپور ہیں ،دونوں کے درمیان علیحدگی کو ایک طویل عرصہ گزر چکا ہے،لیکن دونوں اداکار آج بھی اس موضوع پر بات کرنا پسند نہیں کرتے۔

کرینہ کے شوہر سیف علی خان بھی اپنی پہلی بیوی (امریتا سنگھ) کے بارے میں زیادہ بات کرتے نظر نہیں آتے،حال ہی میں امریتا سے کرینہ کے ماں بننے کے حوالے سے سوال پو چھا گیا کہ آپ کے سابق شوہر سیف علی خان دوبارہ والد بننے جا رہے ہیں اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟

اس سوال کے جواب میں  امریتا نے نہایت غصے میں کہاکہ"آپ میں اتنی ہمت کہاں سےآئی کہ مجھ سے اس قسم کے سوالات پوچھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ"آپ کون ہوتے ہیں مجھ سے یہ سوال پوچھنے والے،دوبارہ مجھ سے اس طرح کی کوئی بات کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

امریتا کے اس ردعمل پر تمام لوگ حیران رہ گئے ،مگر شوبز کے تمام لوگ ایسے نہیں ہوتے ،اداکار عامر خان کی پہلی بیوی رینا دت کے تعلقات اپنے شوہر کی دوسری بیوی کرن راؤ  سے بیحد اچھے ہیں ،یہاں تک کہ وہ کرِن اور عامر کی بیٹے آزاد کی پیدائش پر ہونے والی تقریب میں شریک بھی ہوئی تھیں۔

Thanx to: desimartini.com