ناخنوں کا بڑھا ہوا حصہ سفید کیوں ہوتا ہے؟

شائع 11 جولائ 2016 05:19am
فائل فوٹو فائل فوٹو

جب ناخن بڑھ جاتے ہیں تو ناخنوں کا بڑھا ہوا حصہ سفید ہوجاتا ہے جبکہ وہ حصہ جو جلد سے جڑا ہوتا ہے اس کا رنگ گلابی رہتا ہے۔ کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟

بڑھے ہوئے ناخن سفید اس لیے ہوتے ہیں کیونکہ ہمارے ناخنوں کا رنگ نیم شفاف ہوتا ہے ۔ لہذا جب ہمارے ناخن بڑھ جاتے ہیں تو سفید رنگ کے نظر آنے لگتے ہیں۔

اکثر اوقات نہاتے ہوئے آپ کے ناخنوں میں خشکی  جمع ہوجاتی ہے، یہ خشکی  پانی کے نمکیات ہوتے ہیں جوکہ ناخنوں میں آجاتے ہیں۔ ہمیشہ نہانے کے بعد اپنے ناخنوں کو برش یا روئی کے ذریعے موئسچرائز کریں ، اس سے آپ نے ناخن میں موجود خشکی ختم ہوجائے گی اور آپ کے ناخن پہلے کی طرح نیم شفاف نظر آنے لگے گے۔

اس کے علاوہ بڑھے ہوئے ناخنوں کو زیادہ موئسچرائز رنہیں ملتا، چونکہ وہ بڑھ جاتے ہیں اور جلد سے الگ ہوجاتے ہیں، لہذا ان کو  الگ سے موئسچرائزکی ضرورت ہوتی ہے۔

اگر ناخنوں کو صحیح طور پر موئسچرائز نہیں کیا جائے گا تو اس سے ناخن بالکل سفید ہوجاتے ہیں ، جس کے باعث وہ برے لگتے ہیں۔ اسی لئے ناخنوں کے اس حصے کو الگ سے توجہ درکار ہوتی ہے اور ان پر الگ سے کریم یا لوشن سے لگاکر ان کو خوبصورت بنایا جاسکتا ہے۔