اکشے کمار کے نئے روپ نے سب کو حیرت میں ڈال دیا
ممبئی:بولی وڈ کے معروف اداکار جان ابراہم اور ورون دھون کو ایک ساتھ ایکشن فلم میں دیکھنا لوگوں کیلئے کافی مزیدار ہے،لیکن اگر فلم میں ایکشن کنگ اکشے کمار بھی شامل ہوجائیں تو یہ یادگار فلم ثابت ہوگی۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق جان اور ورون کی آنے والی فلم 'ڈشوم' میں اکشے کمار بھی نظر ائیں گے لیکن بالکل الگ روپ میں جس میں آج تک کبھی نظر نہیں آئے۔
تفصیلات کے مطابق اکشے نے ٹویٹر پر ڈشوم میں اپنی پہلی جھلک کی تصویر شئیر کی ہے ،جس میں وہ بالوں کا بن بنائے بیحد شاندار نظر آرہے ہیں۔
فلم ڈشوم میں جان ابراہیم کے ساتھ ورون دھون ،اکشے کھنا ،ثاقب سلیم اور جیکولین فرنانڈس بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے،فلم 29 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔
A cameo I had a ball shooting.Wishing all the luck to my friends Sajid,John,Varun & Jacky!Pack a punch with #Dishoom pic.twitter.com/M3ptXHdrpX
— Akshay Kumar (@akshaykumar) July 26, 2016

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔