اکشے کمار کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پرآتے ہی دھوم مچادی

شائع 20 اگست 2016 09:31am

akshy000000000

ممبئی:خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار نے اپنی نئی فلم' رستم' کی کامیابی پر اپنے ساتھی فنکاروں سمیت مداحوں کا انوکھے انداز میں شکریہ ادا کیا۔

اکشے کمار کی فلم رستم مسلسل کامیابیوں کی سیڑھیاں چڑھ رہی ہے فلم نے ریلیز سے اب تک دنیا بھر سے 141 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔

فلم کی اسی کامیابی کو اکشے نے منایا انوکھے انداز میں،انہوں نے اپنے  گھر میں  ہولا ہوپ  سے کھیلتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی جس میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

اکشے نے اداکار فواد خان کو ویڈیو میں 'میرے حضور' کہہ کر  پکارا۔

ان کی  اسپیشل تھینکس ویڈیو میں  سلمان خان، رنویر سنگھ ،سدھارتھ ملہوترا ،سوناکشی سنہا ،کرن جوہر ،ارجن کپور ،ورن دھون ،سونم کپور  اور عالیہ بھٹ کے نام بھی شامل تھے۔