قندیل بلوچ قتل:تفتیش میں آیا نیا موڑ
کراچی:قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد ملزم عبدالباسط کی پولی گرافک رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق ملزم نے دیگر مرکزی ملزمان وسیم اور حق نواز کو فرار ہونے میں مدد دی۔
پولیس کے مطابق ملزم کے بیان اور پولی گرافک رپورٹ میں واضح تضاد ہے،دوران تفتیش ملزم نے بیان دیا تھا کہ وہ قندیل کے قتل سے لاعلم تھا اور ڈی جی خان جاتے ہوئے دوران سفر ملزمان کی باتوں سے اسے قتل کا علم ہوا۔
لیکن رپورٹ کے مطابق ڈرائیورعبدالباسط ماڈل گرل کے قتل کی منصوبہ بندی میں شامل تھا اور اسی نے قتل کے بعد ملزم وسیم اور حق نواز کو فرار ہونے میں مدد دی تھی۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔