آفس میں لنچ کے بعد ہوجاتے ہیں سستی کا شکار، تو اپنائیں یہ طریقہ کار
فائل فوٹواکثر لوگ آفس بہت چاق و چوبند جاتے ہیں،لیکن دن بھر کام کرنے کے بعد ان میں موجود تمام انرجی ضائع ہوجاتی ہے اور وہ آدھے دن میں ہی سستی اور کاہلی محسوس کرنے لگتے ہیں۔
سستی اور کاہلی کے باعث لوگ آفس میں صحیح طرح کام بھی نہیں کرپاتے اور اس طرح ان کی کارگردگی متاثرہوتی ہے۔
اگر آپ درج ذیل بیان کیے گئے طریقے کار پر عمل کریں گے تو آپ آفس میں ہونے والی سستی اور کاہلی سے باآسانی نجات پاسکتے ہیں۔
٭ کوشش کریں کہ آپ لنچ دفتر سے باہر کریں۔ اس سے ایک تو آپ کو دھوپ ملے گی جوکہ آپ کے جسم کے لیے اچھی ہے اور دوسرا آپ کی تھوڑی چہل قدمی ہوجائے گی اور آپ کے اندر سے سستی اور کاہلی بھی ختم ہوجائے گی۔
٭ لنچ میں صحت بخش غذاؤں کا انتخاب کریں۔ لنچ میں سلاد کا استعمال کریں تو بہت اچھا ہے، مختلف قسم کی سلاد آپ کو لنچ کے بعد سستی اور کاہلی سے بچا کر رکھیں گی۔
٭ کوشش کریں کہ افٹرنون میں ایک کپ چائے ضرور پئیں تاکہ صبح سے کام کرنےسے جو تھکن ہوگئی ہے وہ دور ہوجائے اور آپ باقی کا کام فریش ہوکر کر سکیں۔
٭ اپنے کام میں سے 5 منٹ نکال کر اپنی ڈیسک اور اپنا ای-میل باکس میں سے فضول چیزوں کو صاف کرلیں۔ اس سے آپ کی دماغی ایکسرسائز بھی ہوگی اور آپ کا دماغ فریش بھی ہوجائے گا۔
٭ جب آپ آفس کے کام سے تھکاوٹ محسوس کرنے لگیں تو کسی دوست، رشتہ دار، بیوی یا اپنے بچوں کو کال کرلیں۔ اس عمل سے آپ کا موڈ خوشگوار ہوجائے گا۔
٭ اپنی سیٹ پر بیٹھے بیٹھے تھوڑی ایکسرسائز کریں۔
٭ کام سے تھکاوٹ محسوس ہوتو آپ چاکلیٹ کا ایک ٹکڑا بھی کھا سکتے ہیں۔ اس سے آپ کو انرجی ملے گی اور باقی کا کام بھرپور طریقے سے کرسکیں گے۔
٭ کام کے دوران تیز منٹ کے ذائقے والی ببل گم چبائیں، اس سے بھی آپ کی سستی اور کاہلی ختم ہوجائے گی۔
٭ اگر آپ کو آفس میں کام کے حوالے سے کسی سے بات کرنی ہے تو اس کو فون، میسج یا ای میل کرنے کے بجائے اس کی ڈیسک پر جاکر اپنا کام پوچھیں۔ اس عمل سے آپ کا کام بھی ہوجائے گا اور آپ کی تھوڑی چہل قدمی بھی ہوجائے گی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔