ہالی وڈ لیجنڈ جین وائلڈ انتقال کرگئے

شائع 30 اگست 2016 03:04pm
File Photo File Photo

نیویارک :نیلی آنکھوں اور چہرے کے عمدہ تاثرات سے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنانے والے ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار جین وائلڈ تیراسی برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

'ولی وانکا اینڈ دی چاکلیٹ فیکٹری'، 'ینگ فرینکنسٹائن'  اور 'بلیزنگ شیڈز' میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے لیجنڈ اداکار جین وائلڈ کے انتقال کی خبر نے انکے مداحوں کو اداس کردیا ہے۔

گولڈن گلوب ،ایمی ایوارڈ کے فاتح اور دو بار آسکر ایوارڈ میں نامزدگی پانے والے جین وائلڈ کا فلمی کیریئر پانچ دہائیوں پر مبنی رہا۔جین وائلڈ نے ساٹھ اور ستر کی دہائی میں بچوں کیلئے بنائی جانے والی فلموں سے خوب شہرت حاصل کی۔

 لیجنڈ اداکارجین وائلڈ اہلیہ کی موت کے بعد ادکاری کے علاوہ کینسر کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے بھی مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیتے رہے۔