کراچی میں رینجرز،پولیس کی کارروائیاں ،8افراد گرفتار

شائع 31 اگست 2016 05:40am
گرفتار افراد میں میڈیا ہاوسز پر حملے میں ملوث ملزمان بھی شامل ہیں - فائل فوٹو گرفتار افراد میں میڈیا ہاوسز پر حملے میں ملوث ملزمان بھی شامل ہیں - فائل فوٹو

کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے کاروائیاں کرکے 8افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ گرفتار افراد میں میڈیا ہاوسز پر حملے میں ملوث ملزمان بھی شامل ہیں۔

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی اور ڈرگ روڈ میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں ملزمان 22 اگست کو میڈیا ہاوسز پر حملے میں ملوث ہیں۔

 ناظم آباد پولیس نے کارروائی کرکے مطلوب ملزم سمیت 2 افراد کو گرفتارکرلیا۔ ملزمان کے قبصے سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی ہے۔

 ادھر اتحاد ٹاون میں بھی پولیس نے ایکشن کرکے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے، ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔

دوسری جانب صفورا گوٹھ اور ملیر سعودآباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔