چیف جسٹس پاکستان نےسانحہ کوئٹہ پر ازخود نوٹس لے لیا

اپ ڈیٹ 31 اگست 2016 10:02am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان انورظہیرجمالی نے سانحہ کوئٹہ پرازخود نوٹس لے لیا ، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اورآئی جی بلوچستان کونوٹس جاری کردیئے  ہیں۔

چیف جسٹس انورظہیرجمالی نے سانحہ کوئٹہ پرازخود نوٹس لے لیا ہے ، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اورآئی جی بلوچستان کونوٹس جاری کرتے ہوئے سانحہ کوئٹہ پرابتک کی پیشرفت پررپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔

 آٹھ اگست کو سانحہ کوئٹہ میں بلوچستان بارایسوسی ایشن کے صدربلال کاسی ، آج نیوزکےکیمرہ مین شہزاد خان سمیت 55 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

 واضح رہے کہ پاکستان بارکونسل اور دیگر وکلا تنظیموں نے سانحے پر چیف جسٹس کو ازخود نوٹس لینے کیلئے خط لکھا تھا۔