اپوزیشن نے’’دی پاناما انکوائری بل“ سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرادیا
پاناما پیپرز کی تحقیقات سپریم کورٹ کے ججزسے کرائی جائیں،اعتزاز احسن - فائل فوٹواسلام آباد:اپوزیشن نے’’دی پاناما انکوائری بل“سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کروا دیا، اعتزازاحسن کا کہنا ہے کہ پاناما پیپرز کی تحقیقات سپریم کورٹ کے ججزسے کرائی جائیں ،حکومت کوبل پرکوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیئے بلکہ معاونت کرنی چاہیے ۔
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں پاناما پیپرزسےمتعلق بل پر مشاورتی اجلاس ہوا ، اجلاس کے بعد پاناما پیپرزتحقیقات سے متعلق بل سیکرٹری سینیٹ کے پاس جمع کروادیا۔
میڈیا سےگفتگوکرتےہوئےاعتزازاحسن نے کہا کہ سینیٹ میں جمع کئے جانےوالے بل کا نام’’دی پاناما انکوائری بل“ ہے جس پر حکومت کوکوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیئے بلکہ بل کی معاونت میں حکومت کی مدد کی ضرورت ہے ۔
اعتزازاحسن نے کہاکہ پاناما لیکس پرکسی سے امتیازی سلوک نہیں کیا جارہا حکومت فرانزک رپورٹ کی طرف نہیں آرہی کیوں کہ فرانزک آڈٹ کے بغیرسرمائے کی منتقلی کاکھوج لگانا ممکن نہیں اعتزازاحسن نے مطالبہ کیا کہ قانون کا اطلاق پاناما میں شامل تمام افراد پر ہوگا تاہم تحقیقات سپریم کورٹ کے ججزسے کرائی جائیں ۔
سینیٹ میں جمع کرائے گئے بل میں کہاگیاکہ ہے انکوائری کمیشن کوفوجداری اوردیوانی اختیارات حاصل ہوں گے اورتمام حکومت ادارے اورایجنسیاں کمیشن کی معاونت کے پابند ہوں گے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔