لاڑکانہ:بچوں کے اغواء میں اضافہ،والدین میں تشویش

شائع 31 اگست 2016 12:57pm
File Photo File Photo

لاڑکانہ :لاڑکانہ میں آئے روز بچوں کے اغوا کے واقعات سے والدین شدید پریشان ہیں۔ شہریوں نےاغوا کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال کرکے انتظامیہ کیخلاف احتجاج کیا۔

لاڑکانہ ڈویژن میں بچوں کے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔  نوڈیرو شہرمیں آج لاپتہ بچوں کے والدین کی کال پر شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی۔میونسپل چوک سے ریلی نکالی گئی شرکا میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، مظاہرین نے پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ساحل سمیت لاپتہ ہونے والے دیگر بچوں کو جلد بازیاب کرایا جائے،انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔