الطاف حسین کی تقریر، اسکاٹ لینڈ یارڈ کو متن مل گیا

شائع 31 اگست 2016 01:44pm

File Photo File Photo

لندن :اسکاٹ لینڈ یارڈ کو ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی بائیس اگست کی تقریر کو متن مل گیا۔

ترجمان اسکاٹ لینڈ یارڈ نے تصدیق کی ہے کہ بانی ایم کیو ایم سے متعلق معدد شکایتیں موصول ہوئی ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس کی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کو الطاف حسین کی بائیس اگست کی  تقریر کا متن مل گیااور ترجمے کے بعد متن کا جائزہ لینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ متن کے جائزے کے بعد تعین کرینگے کہ برطانوی قوانین کی خلاف ورزی ہوئی یا نہیں۔