سندھ حکومت کاخالد سومرو قتل کیس فوجی عدالت بھیجنے کا فیصلہ
فائل فوٹوکراچی:سندھ حکومت نےجے یوآئی کے رہنما ڈاکٹرخالد سومرو قتل کیس فوجی عدالت بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے منظوری دے دی ہے۔
جمعیت علماء اسلام نے ڈاکٹرخالد سومرو قتل کیس فوجی عدالت نہ بھیجنے کے خلاف آج وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہردھرنے کا اعلان کررکھا ہے ۔
مشیرقانون سندھ مرتضی وہاب کے مطابق ،وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹرخالد سومروکے قتل کا مقدمہ فوجی عدالت بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے وفاقی وزارت داخلہ کو اس حوالے سے آج ہی خط تحریر کیا جائے گا۔ مشیرقانون سندھ نےامیدظاہرکی ہے مطالبہ تسلیم ہونے پرامید ہے آج جے یو آئی وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا نہیں دے گی ۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔