پاناما پیپرزشریف بردران کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے،اعتزاز احسن

اپ ڈیٹ 01 ستمبر 2016 11:03am
فائل فوٹو فائل فوٹو

پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پاناما پیپرز شریف بردران کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔طاہرالقادری اگر پیچھے نہ ہٹے تو قتل کے قصاص کا معاملہ منطقی انجام تک پہنچ جائے گا۔

لاہورہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹراعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف پر پانامہ پیپرز کا الزام کسی شخص یا اپوزیشن کی جانب سے نہیں بلکہ آسمان سے خود گراہے۔شریف بردارن سانحہ ماڈل ٹاون اور پاناما پیپرز سے جان چھڑا رہے ہیں۔لیکن ایسا ممکن نہیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ تین ستمبر کو تحریک انصاف کی لاہور ریلی میں دیگر اپوزیشن جماعتوں سمیت پیپلزپارٹی کے رہنما بھی شریک ہوں گے۔تاہم میاں بردران کے پاس جلد الیکشن کروانے کا راستہ اب بھی موجود ہے۔

اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ حکمران اپنا احتساب خود ہی کرنا چاہتے ہیں۔پاناما پیپرز پر اپوزیشن کی جانب سے بنائے گئے بل کو متنازعہ بنایا جارہا ہے۔