گوادربندرگاہ اقتصادی راہداری منصوبے میں اہم کردارادا کرے گا،وزیراعظم
وزیراعطم نےگوادر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا - فائل فوٹوگوادر:وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ گوادرپاکستان ہے اور پاکستان گوادر ہے، بندرگاہ اقتصادی راہداری منصوبے میں نہایت اہم کردار ادا کرے گا۔توقع ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے وقت پر مکمل ہوجائیں گے۔
گوادرمیں وزیراعطم نواز شریف نےفری پورٹ زون سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ 1991میں گوادر کو بین الاقوامی شہر بنانے کا خواب دیکھا تھا جو بہت جلد پورا ہونے جارہا ہے، گوادر کو پاکستان کا اہم شہر بنتا دیکھ کر خوشی ہورہی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گوادرمیں چین کی شراکت داری پر شکرگزار ہیں، چین پاکستان کا اہم دوست ہے،راہداری منصوبوں سے چین کو بحیرہ عرب پہنچنے میں آسانی ہوگی ۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ گوادر فری زون اور کمپلیکس کا ڈیزائن خوبصورت ہے، انہوں نے کہا کہ بجلی، ایئرپورٹ اور اسپتال جیسے منصوبوں پر کام تیزی کے ساتھ جاری ہے،توقع ہے اقتصادی راہداری منصوبہ وقت پر مکمل ہوجائے گا۔
تقریب میں وفاقی وزراء،گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ بھی شامل تھے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔