مودی ہو یا را سن لیں،ملکی سرحدیں محفوظ ہیں، راحیل شریف
File Photoگلگت:آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ مودی ہو را ہو یا کوئی اور، دشمن کی چالوں کو اچھی طرح سمجھتے ہیں، ملکی سلامتی کی خاطر آخری حد سے بھی آگے جائیں گے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان بالکل صحیح سمت میں جارہا ہے۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گلگت میں سی پیک سیمینار سے خطاب کیا۔پاک فوج کے سپہ سالار نے بھارت اور اس کے حواریوں کو دو ٹوک الفاظ میں پیغام دے دیا اور کہا کہ پاکستان اپنے دشمن کی چالیں خوب سمجھتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی ہو، بھارت کی دہشت گرد تنظیم را ہو یا کوئی اور دشمن کی چالیں اچھی طرح سمجھ چکے ہیں۔ جنرل راحیل شریف نے ملکی سلامتی کیلیے آخری حد سے بھی آگے جانے کا اعلان کر دیا۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے طوفان پر جس طرح ہم نے قابو پایا دنیا میں کوئی اور نہیں کر سکا۔ راحیل شریف نے مزید کہا کہپورے یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں ہم صحیح سمت میں جا رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ دنیا کچھ بھی سمجھے یہ ہماری بقا کی جنگ ہے، ہم اس کو اسی طرح لڑیں گے۔انھوں نے قوم کو یقین دلایا کہ ملک اور سرحدیں مکمل محفوظ ہیں، ضرب عضب پر پیش رفت ہو رہی ہے۔
جنرل راحیل شریف نے ایک بار پھر کرپشن اور دہشت گردی کے گٹھ جوڑ کو ہر قیمت پر توڑنے کے عزم کا اعادہ کیا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سی پیک کی سیکیورٹی ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے
گلگت بلتستان کی ترقی کے خواہش مند ہیں اور چینی قیادت بھی گلگت بلتستان کو ترقی دینا چاہتی ہے۔
آرمی چیف نے نوجوانوں کی جانب سے اپنے استقبال کو سراہا اور بتایا کہ پاکستان فوج انہی کی فوج ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔