ملک پر کرپٹ حکمرانوں کی حکومت ہے،عمران خان
File Photoسوات:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک پر کرپٹ حکمرانوں کی حکومت ہے،پورے ملک کے جیلوں میں بند چوروں نے اتنی چوری نہیں کی ہوگی جو نندی پور پاور پروجیکٹ میں ہوئی ہے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سوات کی حسین وادی مالم جبہ میں تباہ ہونے والی چیئرلفٹ کا افتتاح کیا،انھوں نے چیئرلفٹ میں وزیراعلٰی پرویزخٹک کے ہمراہ مالم جبہ تک سفر کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان جیسا خوبصورت ملک دنیا بھر میں نہیں ہے لیکن بدقسمتی سے کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے سرمایہ کار یہاں نہیں آرہے ہیں۔
سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ اب پاکستان کے سیاحتی علاقوں میں غیرملکیوں کے ساتھ مقامی سیاح بھی آرہے ہیں، تقریب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔