ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا

اپ ڈیٹ 02 ستمبر 2016 06:22am
مفتی منیب الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے - فائل فوٹو مفتی منیب الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے - فائل فوٹو

کراچی:پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا، مفتی منیب الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے۔

پاکستان میں عید قرباں کب ہوگئی، اسکا فیصلہ کرنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس کرا چی میں ہوگا۔ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمان کریں گے۔

دوسری جانب سعودی عرب میں عید الضحٰی کا چاند نظر نہیں آیا، سعودی عرب میں عید قرباں بارہ ستمبر کو ہوگی۔