عمران خان سے ریلی ملتوی کرنے کا مطالبہ
File Photoلاہور :وزیر قانون پنجاب رانا ثناءللہ نے کہا ہے کہ لاہور میں سیکیورٹی خدشات موجود ہیں،اس حوالے سے ایجنسیاں الرٹس جاری کرچکی ہیں۔حالات کے پیش نظر تحریک انصاف اپنی ریلی کچھ دنوں کے لئے ملتوی کردے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناءللہ کا کہنا تھا کہ متعدد ایجنسیز کی جانب سے ستمبر کے پہلے ہفتے میں لاہور اور پشاور میں دہشت گرودوں کے حملے کے الرٹ کئی بار جاری کئے جاچکے ہیں۔جس کے بعد پشاور میں آج حملے کی کوشش کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں پنجاب حکومت نے تحریک انصاف سے ریلی ملتوی کرنے کی تحریری درخواست کی ہے۔
صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ ایک طرف دہشت گرد ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں تو دوسری جانب عمران خان بھی حالات خراب کررہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ دونوں کا ایجنڈا ایک ہے۔
رانا ثناءللہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب ایک پیج پر ہیں۔ رینجرز پہلے بھی کارروائیوں میں شامل ہے اور جہاں ضرورت ہوئی مزید وسائل اور اختیارات دیئے جائیں گے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔