لاہور:ماڈل نیشاء کی لاش برآمد

شائع 02 ستمبر 2016 07:10pm
File Photo File Photo

لاہور :لاہور میں پولیس نے اسٹیج اداکارہ اور ماڈل نشاء کی لاش ان کے گھر سے برآمد کر لی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ماڈل کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

پنجاب پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں اسٹیج ادکارہ اور ماڈل نشاء کی لاش ان کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ماڈل نیشا نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے جس کی وجوہات سامنے نہیں آ سکی ہیں، تاہم واقعے کی تفتیش کیلئے اہلخانہ سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے اپنی تحویل میں لیکر ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دی ہے۔