کیا آپ جانتے ہیں بولی وڈ کی اینجلینا جولی کون سی اداکارہ ہیں ؟

شائع 08 ستمبر 2016 07:48am

anji200000

ممبئی:بولی وڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون کاستارہ ان دنوں عروج پر ہے،ان کے پاس نہ صرف بولی وڈ کے بلکہ ہالی وڈ کے بھی بہترین پروجیکٹس ہیں ۔

دیپیکا ان دنوں ہالی وڈ کے جانے مانے اداکار ون ڈیزل کے ساتھ فلم 'دی ریٹرن آف ایگزینڈر کیج' میں کام کررہی ہیں،فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس میں دیپیکا اپنی خوبصورت اداکاری کے جلوے بکھیرتی نظر آرہی ہیں۔

آپ کو یا دہوگا'لارا کرافٹ سیریز'میں ہالی وڈ کی مقبول ترین اداکارہ اینجلینا جولی  نے بہترین اداکاری کے باعث سب کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق دیپیکا کی اگلی ہالی وڈ فلم 'ٹومب رائیڈر' میں باجی راؤ مستانی ایک جنگجو کا کردار نبھا رہی ہیں،جو اینجلینا کے اس کردار سے مطابقت رکھتا ہے۔

لہٰذا بھارتی میڈیا میں یہ خبر تیزی سے پھیل رہی ہے کہ دیپیکا ہالی وڈ کی اگلی اینجلینا جولی ہو سکتی ہیں۔

dip-colaj

بشکریہ:بولی وڈ لائف ڈاٹ کام