کیا آ پ کو بھی صبح اٹھنے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے؟
ہم چاہے جتنی بھی جلدی سو جائیں صبح اٹھتے وقت شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، مقررہ وقت پر اٹھنا بیحد مشکل لگتا ہے، نیند کو اگر بیچ میں توڑا جائے تو سارا دن طبعیت میں سستی اور کاہلی کی کیفیت رہتی ہے۔
کیا ہی اچھا ہو اگر ہم صبح اٹھیں اور خوشگوار طریقے سے اپنی صبح کا آغاز کریں ، ایسا کرنے سے پورا دن ایک بھرپور تازگی برقرار رہتی ہے اور کسی کام میں تھکاوٹ اور سستی کا سامنا نہیں ہوتا۔
یوں تو ہم ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کہ اپنی نیند پوری کریں اور صبح سویرے اٹھیں مگر پھر بھی نیند کی وجہ سے سستی کی کیفیت رہتی ہے، آج ہم آپ کو چند ایسی چیزیں بتائیں گے جن پر عمل کرنے کے بعد آپ اپنی صبح کا آغاز بھر پور طریقے سے کر سکیں گے۔
صبح جلدی اٹھنے کے لئے ہر کوئی الارم کلاک کا استعمال کرتا ہے، مگر اس کے با وجود ہم اپنے مقررہ وقت کے مطابق نہیں اٹھ پاتے۔ اس لئے آپ کوشش کیجئے کہ الارم کو خود سے بہت دور رکھیں تاکہ اسے بند کرنے کے لئے آپ کو لازمی اٹھنا پڑے۔ ایسا کرنے سے آپ کے اعصاب جاگ جائیں گے ۔
رات کو سونے سے قبل پانی یا دودھ کا گلاس لازمی پئیں۔
اپنی نیند کو بھر پور بنانے کے لئے آپ کمرے میں مکمل اندھیرا کر کے سوئیں تاکہ پوری رات آپ پرسکون طریقے سے سو سکیں اور جب صبح اٹھیں تو نیند کی کیفیت طاری نہ ہو۔
سوتے وقت ایسے کمبل کا انتخاب کریں جو آپ کے جسم کو گرمائش دے سکے۔ ایسا کرنے سے بھی آپ رات بھر پرسکون نیند پائیں گے اور صبح تازہ دم ہو کر اٹھیں گے۔
اگر آپ کو رات کو سونے میں دشواری ہوتی ہے تو آپ سونے سے قبل مطالعہ کرنے کی عادت اپنا لیں۔ کوشش کیجئے کہ مطالعہ آن لائن کرنے کے بجائے کسی اچھی اور دلچسپ کتاب کا انتخاب کریں۔
اپنی صبح کو پلان کریں کسی بھی ایسی چیز سے جو آپ کے اندر خاص کا قسم کی دلچسپی پیدا کرے، جس کی وجہ سے آپ کو صبح اٹھنے میں مزہ آئے۔ جیسے کہ آپ ایک بھرپور اور منفرد ناشتہ بنانے کا ارادہ کریں۔ اس کے علاوہ صبح اٹھنے کے بعد اپنے خاص کاموں کی لسٹ بنائیں۔
رات کو سونے سے قبل کوشش کیجئے کہ کسی سے فون پر بات کرنے سے گریز کریں کوشش کیجئے کہ اپنا فون بند کردیں ۔
نوٹ : یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔